پنجاب کی مختلف جیلوں میں 8 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا


پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے منتظر 8 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولپور کی نیوسینٹرل جیل میں قتل کے 3 مجرموں غلام قادر ،غلام سرور اور تھانیدار کو پھانسی دے دی گئی۔ غلام قادر اورغلام سرور نے 2002 میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کیا تھا جبکہ تھانیدارعرف تِھندو نے2001 
میں اپنی بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کیا تھا۔




ملتان سینٹرل جیل میں محمد شفیع اور اکرم نامی مجرموں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا، محمد شفیع نے1992میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر اسلم نامی شخص کو قتل کیا تھا جب کہ اکرم نے زمین کے تنازع پر ماجد نامی شخص کو قتل کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں اسلم اور اعظم نامی 2 مجرموں کو ان کے منطقی انجام پر پہنچا دیا گیا،دونوں مجرموں نے1999 میں معمولی تنازع پر اپنے قریبی عزیز کو قتل کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں 2003 میں باپ بیٹے کو قتل کرنے والے مجرم محمد اشرف کو پھانسی دے دی۔
Previous
Next Post »
0 Komentar