اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال دماغ کو تباہ کررہا ہے، تحقیق

لندن: جیسے جیسے اسمارٹ فون کا استعمال بڑھ رہا ہے اس کے منفی اثرات بھی تیزی سے سامنے آرہے ہیں جس میں انسانی اخلاقیات سے لے کر جسمانی صحت تک سب ہی کچھ متاثرہورہا ہے اوراب ایک نئی تحقیق میں خبردارکیا گیا ہے کہ اسمارٹ فون کا زیادہ اورمسلسل استعمال انسانی دماغی کی صلاحیتوں کوتباہ کر رہا ہے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/smart-1.jpg
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والا ہر تیسرا شخص دن میں 25 بار اس کا استعمال کرتا ہے جب کہ ہر 10 میں سے ایک شخص سو کراٹھنے کے فوری بعد سب سے پہلے اسمارٹ فون کا استعمال کرتا ہے جو ہمارے ذہنوں کو تباہ کر رہا ہے اور توجہ اور گہرائی سے سوچنے کی صلاحیتوں کو ختم کر رہا ہے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/smart-2.jpg
انٹرنیٹ پر تحقیق ’’انٹرنیٹ کس طرح ہمارے دماغ کوتبدیل کر رہا ہے‘‘ کے بانی نکولیس کرکا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیوائسز مستقبل میں ہمارے ذہنوں میں بننے والی سوچوں کے پیٹرن کو تبدیل کر کے اس کی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سائنس دان اور ماہرین نفسیات خبردار کرچکے ہیں کہ سوچ کے پیٹرن کا تبدیل ہونا ہمارے سوچ کے زاویے تبدیل کردیتا ہے اور کسی چیز پر کچھ دیر تک توجہ اور گہرائی سے سوچنے کے عمل کو بالکل ہی کم کردیتا ہے اور ظاہر ہے کہ جب دن بھر اتنا کچھ مواد آرہا ہو تو پھر سوچ ایک چیز پر مستقل نہیں رہتی اور توجہ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/smart-3.jpg
نکولس کا انٹر نیٹ کے دماغ پر ہونے والے مزید منفی اثرات کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے ساتھ مستقل جڑے رہنے کے منفی اثرات اس سے کہیں زیادہ ہیں جتنا لوگ سوچتے ہیں اور وقت کے ساتھ یہ مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ اگر آپ مستقل انٹرنیٹ سے جڑے رہیں اور نئی معلومات حاصل کرتے رہیں تو ابتدائی طور پر آپ ان معلومات کو اپنے دماغ اور شعور میں ڈالتے جاتے ہیں لیکن اسے دماغ اس طرح ہینڈل نہیں کرپاتا جس طرح ایک نارمل طریقے سے کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ٹرینڈ یوں ہی چلتا رہا تو وہ وقت آنے والا ہے کہ جب لوگ دن میں 200 بار اسمارٹ فون کا استعمال کریں گے۔
Previous
Next Post »
0 Komentar